چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)سابقہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ، 4 ملزم گرفتار۔ تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود چک نمبر 56 اے بارہ ایل میں سابقہ دشمنی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے بچنے کے لیے دوسرے فریق کے افراد نے جامعہ غوثیہ مسجد میں پناہ لی، اس دوران فائرنگ سے مسجد کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں پر گولیوں کے نشانات پڑ گئے۔ واقعہ میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا۔ تھانہ اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے دو، دو ملزم سمیت مجموعی طور پر 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔