چوری کا نامزد ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار، منشیات اور زہریلی شراب بھی برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) نولکھا پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گھر میں گھس کر چوری کرنے والے نامزد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزم شایان گھر سے پسٹل، نقد رقم اور طلائی زیورات لے کر فرار ہو گیا تھا۔ نولکھا پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو بھی گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 1360 گرام چرس، 820 گرام آئس اور زہریلی شراب کی 11 کپی برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان میں ریکارڈ یافتہ ملزم علی رضا سے آئس، خالد سے چرس جبکہ اعجاز کے قبضے سے شراب برآمد کی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی کے مطابق پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔