سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں،اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید نے علی الصبح مختلف شاہراہوں، ناکہ جات، پٹرولنگ ڈیوٹی، تھانوں اور سکیورٹی پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سکیورٹی پوائنٹس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو سکیورٹی امور پر بریفنگ دی اور ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حفاظتی انتظامات اور سکیورٹی کیمروں کا بھی معائنہ کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔