پولیس نے افضال اور شاہ رخ سے دکان سے چوری کی گئی نقدی برآمدکرلی
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے 10 لاکھ کی واردات میں ملوث ملزم ساتھی سمیت 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں دو چور دکان کی چھت میں سے سوراخ کر کے شہری کی دکان میں گھسے اور تجوری سے 10 لاکھ سے زائد نقدی لے اڑے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واقعہ میں ملوث دونوں ملزموں افضال اور شاہ رخ کو گرفتار کر کیانکے قبضہ سے چوری شدہ رقم موٹر سائیکل سمیت آلات نقب زنی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم رات گئے بند دکانوں اور گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرکے نقدی اورقیمتی اشیا چوری کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے۔