پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میںمحکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے آپریشن کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔دہشت گرد خالد نے 2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کئے تھے۔