خاوند کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزمہ ساتھی سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)نواں کوٹ پولیس نے خاوند کے قتل میں ملوث اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق نواں کوٹ کی رہائشی عظمیٰ بخاری نے 2023میں آشنا عمران سے مل کر شوہراکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا، عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول کو قبرستان میں دفنادیاتھا۔ملزم واردات کے بعد سے روپوش تھے۔