پاکپتن(خصوصی رپورٹ)پولیس نے 19 وارداتوں میں ملوث امینی ڈکیت کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔تھانہ ڈل وریام پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 23 لاکھ روپے کا مالیتی لوٹا ہوا مال اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ڈی ایس پی صدر سرکل انعام الحق کے مطابق پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 1 ٹریکٹر، 4 موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کر لی۔