بھاٹی گیٹ ، 90 چرخیاں برآمد، دو پتنگ فروش گرفتار

ملزم لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے ڈور کی سپلائی کر رہے تھے پکڑے گئے 
 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود ڈور کی چرخیاں سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ چیکنگ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 90 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان منتقل کر رہے تھے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور اس کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہے۔ انہوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے