گرفتار ملزمان میں گلفام اور وقاص شامل ، الگ الگ مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جنوبی چھاونی پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکیلاکھوں روپے مالیت کی2000 سے زائد پتنگیں ، درجنوں ڈور کی چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس کے مطابق گرفتار ملزمان میں گلفام اور وقاص شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا گیاملزمان سے ہزاروں پتنگیں اور ڈور بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا ہیایس پی کینٹ ڈویڑن قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا