بھاٹی گیٹ : کریک ڈائون، 3منشیات فروش گرفتار

سجاول، حسن اور منیب کے قبضے سے سوا 3کلو چرس برآمد ، مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان سجاول، حسن اور منیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 3 ہزار 300 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ملزمان اندرونِ شہر سمیت لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ علی نقی اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔