بھاٹی گیٹ سانحہ کے مقدمے میں نامزد 3ملزم گرفتار

مقدمہ میں پراجیکٹ منیجر  اصغر سندھو،سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا
لاہور(کاشف بٹ )بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں ماں اور بیٹی کے سیوریج لائن میں گرنے کے واقعہ سے متعلق  پولیس نے متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مقدمہ درج 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، مقدمہ میں پراجیکٹ منیجر  اصغر سندھو،سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا۔مقدمہ مدعی نے کہا کہ میرے داماد نے فون کرکے بتایا کہ سعدیہ اور اسکی بیٹی سیوریج لائن میں گر گئے ہیں۔مقدمہ مدعی نے کہا کہ ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لاپرواہی کی، بعد ازاں پولیس نے مقدمہ میں نامزد تینوں ملزمان کس گرفتار کرلیا ۔پولیس نے متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔