ڈی آئی خان، قیام امن اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس

، امن و امان، عوامی مسائل کے حل، باہمی تعاون اور علاقے میں بہتری کیلئے موثر اقدامات پر گفتگو 
ڈی آئی خان(آئی این پی ) ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام امن، استحکام اور عوامی مسائل کے حل کیلئے سول و عسکری حکام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈی آئی خان میں اعلی عسکری حکام نے علاقائی مفاہمت و ترقیاتی کمیٹی (اے آر ڈی سی) اور ضلعی رابطہ کمیٹی (ڈی سی سی) کے اراکین سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی مشران، کمشنر، ڈی آئی جی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان اور سینئر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں امن و امان، عوامی مسائل کے حل، باہمی تعاون اور علاقے میں بہتری کیلئے موثر اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس اجلاس کا مقصد علاقے میں امن و ترقی اور عوام و سکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ علاقائی مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ کے لئے سول و عسکری قیادت کی مشترکہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔سول و عسکری حکام کی مشترکہ کوششیں علاقے میں پائیدار امن اور عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔