راولپنڈی (آئی این پی )سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نیعمان کا سرکاری دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے عمان کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے سلطنت عمان کے شاہی دفتر کے وزیر, کمانڈر رائل نیوی آف عمان اور کمانڈر نیشنل ڈیفنس کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سیکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔