ریاض(آئی این پی) سعودی عرب نے دعوی کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے، تاہم ان کا ملبہ علاقے کے دو مقامات پر گرا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ میزائلوں کو روکنے کے بعد ان کا ملبہ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں میں گرا۔