حوثیوں کے3سعودی شہروں پر میزائل اور ڈرون حملے‘13 افراد زخمی بھرپور جواب دیں گے:اتحادی افواج

7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان ‘جدہ، ینبع، طائف، ابہا، جازان اور العلا سمیت کئی اہم شہروں میں پیشگی وارننگ جاری ،  شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
یمن کی سرکاری افواج  کی تعز کے علاقے میں پیش قدمی، حوثیوں سے کئی اہم دفاعی پوزیشنز کا کنٹرول واپس لے لیا‘سعودی عرب کے حوثیوں پردرجنوںفضائی حملے
حوثی حملوں سے سعودی تیل تنصیبات کو خطرہ، برطانیہ سے فوجی تعاون طلب:بلومبرگ‘سعودی عرب نے حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیل سے مدد مانگ لی: اسرائیلی میڈیا 
ریاض،صنعا(آئی این پی )سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد  نے کہا ہے   حوثی فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے تین شہروں  پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے متعدد حملوں کے نتیجے میں 13 شہری زخمی ہوگئے،حوثیوں کے حملوں کا  بھرپورجواب دیا جائیگا۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہیکہ  حملوں میں خمیس مشیط، ابہا اور طائف شہروں میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔حملوں کے نتیجے میں 13 افراد معمولی سے درمیانے درجے تک زخمی ہوئے جبکہ 7 مکانات اور 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔المالکی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان دانستہ اور بار بار کیے جانے والے حملوں کا سلسلہ دہشتگرد حوثی ملیشیا کے طرزِ عمل اور انتہا پسندانہ نظریے کو ثابت کرتا ہے، جس میں کشیدگی بڑھانا اور شہری تنصیبات و شہریوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔دریں اثناء سعودی عرب نے تیل تنصیبات کے تحفظ اور حوثیوں کے خلاف عسکری مدد کیلئے  برطانیہ سے رابطہ کیا ہے ۔حوثی حملوں کے باعث سعودی عرب کی تیل تنصیبات کوخطرات لاحق ہوگئے،برطانیہ کوبھی ممکنہ معاشی نقصان کا خدشہ ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ  کے مطابق حوثی حملوں سے سعودی تیل تنصیبات کو خطرہ بڑھنے کے باعث ریاض نے برطانیہ سے فوجی تعاون طلب کیا ہے،برطانوی وزیراعظم سعودی عرب کی عسکری معاونت کی درخواست پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب  اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے انصار اللہ کے خلاف اسرائیل سے بھی  مدد مانگی ہے۔اسرائیلی میڈیا نے علاقائی سفارت کاروں کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی ممالک اور مصر سے باضابطہ جبکہ امریکی سینٹ کام کے ذریعے اسرائیل سے بھی انٹیلی جنس اور دیگر دفاعی معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ باب المندب کو بند ہونے سے روکا جا سکے‘یمن کی سرکاری افواج نے تعز کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں سے کئی اہم دفاعی پوزیشنز کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے۔۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے حوثی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ یہ فضائی کارروائیاں لحج، تعز، الجوف، مرب اور حج کے علاقوں میں کی گئیں، جبکہ تعز کے اضلاع ذباب اور مقبنہ میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد  ہلاک  اور دو زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، یمن کی سرکاری افواج نے تعز کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے حوثیوں سے کئی اہم دفاعی پوزیشنز کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا ہے