لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے کارروائیاں جاری، بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند

لاہور میں سموگ سے بچاؤ کے لیے کارروائیاں جاری، بڑی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند

ویب ڈیسک:لاہور میں سموگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہے، جس میں دھواں پھیلانے والی بڑی گاڑیوں اور ٹرکوں کا شہر میں داخلہ روک دیا گیا ہے۔

 محکمہ تحفظ ماحول، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کے حکام پر مشتمل مشترکہ آپریشن ٹیم نے لاہور میں 25 ٹرک بند کر دیے اور 370 گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے سے روک دیا۔

سموگ کی شدت کے پیش نظر لاہور کے مختلف انٹری پوائنٹس پر خصوصی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، تاکہ ان گاڑیوں کو روکا جا سکے جو شہر میں آ کر دھواں پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں۔ آپریشن کا مقصد سموگ کی شدت کو کم کرنا اور شہریوں کی صحت کی حفاظت کرنا ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ "سموگ سے نجات کا سفر مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ہے۔ سب مل کر اس مسئلے کا مقابلہ کریں گے اور اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے ادارے اور پولیس کی ٹیمیں دن رات اس آپریشن میں مصروف ہیں تاکہ سموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔