لاہور کے علاقے چائنہ چوک میں سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران شہریوں میں حفاظتی ماسک تقسیم کیے گئے۔
اس مہم کی قیادت چیئرپرسن نواز شریف لوور گروپ عظمیٰ عامر بٹ نے کی، جنہوں نے شہریوں میں ماسک فراہم کرتے ہوئے سموگ سے بچاؤ کے لیے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر عظمیٰ عامر بٹ نے شہریوں سے گاڑیوں کا ایمنیشن ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی اور کہا کہ شہریوں کو بغیر ماسک کے گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس آگاہی مہم میں منور نقوی، مرزا خالد بیگ، اور حماد بٹ بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں شامل ہے، اور ماہرین کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو ماسک پہننے اور غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔