لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 299.5 کلو گرام منشیات بر آمد کر لی ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 کارروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 299.5 کلو گرام منشیات بر آمد کر لیجامشورو میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب کارروائی کرکے 2 ملزمان سے 6 کلو چرس بر آمد کر لی گئی مسلم ٹا ئون فیصل آباد میں کالج کے قریب ملزم سے 1.5 کلو چرس بر آمد کی گئی اسلام آباد کی مشہور یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 180 گرام چرس بر آمد کی گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی اعتراف کیاپشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پر شارجہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 120 ہیروئن بھرے کیپسولز بر آمد ہوئیں لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تھائی لینڈ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 18 چرس بھرے کیپسولز بر آمد ہوئیں شکارپور سکھرکے قریب ٹرک کے خفیہ خانوں سے 285 کلو چرس بر آمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاہٹیاں روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 1.2 کلو افیون اور 2.4 کلو چرس بر آمد کی گئی اٹک میں ایک اور کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1.250 کلو چرس بر آمد کی پشاور میں بس اسٹاپ کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس بر آمد ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔