منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،9ملزم گرفتار

 لاہور (کرائم رپورٹر)اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون،6 کارروائیوں کے دوران 1 افغان باشندے سمیت 9 ملزم گرفتار ،کارروائیوں میں 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 22.436 کلوگرام منشیات برآمدہوئی۔اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 780 گرام چرس برآمد، 2 ملزم گرفتارکئے۔حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3 کلوگرام چرس برآمدکی۔گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر وین میں سوار ملزم سے 6 کلوگرام چرس برآمدہوئی۔کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے 9.6 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمدکرکے 2 ملزم گرفتارکئیگئے۔سنگر چورنگی کراچی کے قریب افغان باشندے سمیت 2 ملزموں سے 1.020 کلو چرس برآمدہوئی۔رنگ روڈ پشاور پر ملزم کے قبضے سے 36 گرام کوکین ملی۔گرفتار ملزموں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔