مسرت جمشید چیمہ کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور(  کرائم رپورٹر)تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور وکلا کی بڑی تعداد نے مسرت جمشید کا رہائی کے موقع پر پرتپاک استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی ، مسرت جمشید کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت چیمہ نے کہا کہ تشدد اور جیلیں ہمیں جدوجہد سے پیچھے سے نہیں ہٹا سکتیں ،ہمارے حوصلے بلند ہیں۔