لاہور(آئی این پی) پی ٹی آئی رہنمائوں مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی 9 مئی کے مقدمات میں 12 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور 9 مئی جلا ئوگھیرائو سمیت 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔