مسرت جمشید چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ) عدالت نے احتجاج کے دوران جلائو گھیرائو اور تشدد کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی ضمانت منظور کر لی جبکہ شاہ محمود قریشی کی 6مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 27نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی 5اکتوبر کو احتجاج کے دوران جلائو گھیرائو اور تشدد کے مقدمے میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مسرت چیمہ کی ضمانت منظور کر لی۔علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے ایڈمن جج منظر علی گل نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف 9مئی کو مغلپورہ زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 6مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 27نومبر تک ملتوی کر دی۔