ٹرک کی ٹکر ،موٹرسائیکل سوار 28سالہ نوجوان جاں بحق

 اڈا قادر آباد کے قریب حادثہ میں رضوان زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا
ساہیوال(خصوصی رپورٹ)ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 28سالہ نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر اڈا قادر آباد کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 28سالہ نوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رضوان شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122کے عملہ نے طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ یوسف والا مصروف تفتیش ہے۔