حمیس موقع پر چل بسا، دو افراد شدید زخمی، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار
وہاڑی (خصوصی رپورٹ) گڑھاموڑ کے قریب ملتان روڈ پر اڈا 114 کے نزدیک تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل سوار سڑک عبور کر رہے تھے کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں نوجوان محمد حمیس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔ جاں بحق نوجوان کا تعلق نواحی گاؤں 112 ڈبلیو بی سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس تھانہ گڑھاموڑ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرک کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔