اوکاڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی

اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ذرائع کے مطابق چک نمبر 49 ٹو ایل کے قریب موٹر سائیکل سواریں19 سالہ نوجوان عثمان کراسنگ کے دوران اچانک ٹرک کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوے نوجوان کو فوراً طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ساؤتھ سٹی منتقل کر دیا۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نوجوان کی جان بچانے کیلئے ہر ممکن علاج معالجہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔