گرفتار ملزموں کی شناخت سعید اور ثاقب کے نام سے ہوئی، ایف آئی اے کو مطلوب تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی ایکو انسانی اسمگلنگ اور ڈیجیٹل بینکنگ فراڈ کے مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو شیرا کوٹ کے علاقے غالب مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سعید اور ثاقب کے نام سے ہوئی ہے، جو ایف آئی اے اوکاڑہ اور لاہور کو مطلوب تھیدونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں انسانی اسمگلنگ اور ڈیجیٹل فراڈ کے سنگین مقدمات درج تھے اور یہ گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھیگرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ غالب مارکیٹ، شیرا کوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔