پنجاب میں سرکاری محکموں کوسالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت

 لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب کے سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات ارسال کر دی گئی ہیں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، آئی جی پنجاب، ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی اور چیئرمین پی آئی ٹی بی ، ہوم ،پبلک پراسیکیوشن ،لاء، لائیوسٹاک ،ایکسائز اور امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹس کو مراسلہ کر دیا گیا۔سرکاری محکمے 31دسمبر 2024تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے 31جنوری تک ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات مرتب کی جائیں گی،17فروری2025تک منصوبوں کی ابتدائی تجاویز فراہم کی جائیں گی،17مارچ2025 تک  ترقیاتی بجٹ کے پہلے ڈرافٹ کی سکروٹنی کی جائے گی۔