پنجاب کے سرکاری محکموں میں اضافی اسامیاں ختم کرنے کیلئے رائٹ سائزنگ کمیٹی قائم

غیر ضروری سامیوں کے خاتمے، انضمام یا منتقلی کی سفارشات دی جائیں گی، کمیٹی محکموں میں نظام اور طریقہ کار بہتر بنانے کی تجاویز بھی دے گی
لاہور(آئی این پی ) پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں اضافی سامیوں کے خاتمے کیلئے رائٹ سائزنگ کمیٹی قائم کر دی۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، رائٹ سائزنگ کمیٹی مختلف محکموں میں غیر ضروری اور زائد سامیوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی روز مرہ کام کا بوجھ کم ہونے والی پوسٹوں کی نشاندہی کرے گی۔غیر ضروری سامیوں کے خاتمے، انضمام یا منتقلی کی سفارشات دی جائیں گی، کمیٹی محکموں میں نظام اور طریقہ کار بہتر بنانے کی تجاویز بھی دے گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور رائٹ سائزنگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کر دیئے گئے۔پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے ذریعے سرکاری اخراجات کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔