پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان 5 اگست کو سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا
لاہور ( کرائم رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان 6 اگست کو صبح دس بجے کرے گا۔امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباوطالبات کے ناموں کا اعلان 5 اگست کو سہ پہر 4 بجے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ رواں سال میٹرک امتحان کیلئے 2 لاکھ 90 ہزار امیدواروں نے داخلہ بھجوایا تھا۔