اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم برداشت آ ج16نومبرہفتہ کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدمعاشرے میں برداشت،صبرو تحمل کی اہمیت اورعدم برداشت کے معاشرے پر رونما ہونے والے منفی اثرات سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔عالمی یوم برداشت اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں منایا جاتا ہے جس کی منظوری جنرل اسمبلی نے 16نومبر1996ء کو دی عالمی یوم برداشت پہلی مرتبہ 2005ء میں منایا گیا تھا۔