جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا کے مشرقی صوبے پاپوا میں جمعرات کی سہ پہر شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیلئے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔جکارتہ پوسٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز جیاپورا شہر سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر زیرِ زمین تھی۔ زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر (ہوائی) نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی خطرہ نہیں