پاپوا نیوگنی اور نیو آئرلینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پورٹ مورسبی (آئی این پی )پاپوا نیوگنی اور نیو آئرلینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے   ۔ غیرملکی خبررساںادارے   کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ شدت 6ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔