عمران خان کی خواہش کے باوجود پاک فوج ڈیل کیلئے تیار نہیں: برطانوی اخبار

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے  پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی خواہش کی باوجود فوج کا کسی قسم کی ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق سینئرعسکری ذرائع نے بتایا  فوج کاعمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات یا ڈیل کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ عمران خان نے جیل سے ہی عسکری قیادت سے مذاکرات کی خواہش ظاہر کی تھی۔گارجین نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے صحافیوں کی ملاقات پر پابندی ہے لیکن گارجین نے اپنے سوالات ان کی قانونی ٹیم کے ذرائع بھیج دیے تھے۔