عمران خان کو سزا،پاکستان کا ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا :برطانوی اخبار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 190 ملین پائونڈ کیس میں احتساب عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد سے پاکستان کا ٹرمپ انتظامیہ سے تصادم کا خطرہ بڑھ گیا۔برطانوی اخبار ’’دی ٹیلی گراف‘‘نے لکھا کہ عمران کو ملنے والی سزا نے ٹرمپ انتظامیہ کی ان سینئر شخصیات کے ساتھ حکومت پاکستان کے تصادم کا آغاز کر دیا ہے جو ان کی رہائی کیلئے مہم چلا رہے تھے۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے دیا گیا ، جن کے اتحادی رچرڈ گرینل اور میٹ گیٹز عمران کی رہائی کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔