ملازمین کو ایک ماہ قبل تحریری درخواست دینا لازمی ہوگا: مراسلہ جاری
لاہور ( خصوصی رپورٹ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے بیرون ملک رخصت سے متعلق نیا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق چھٹی حاصل کرنے کے لیے ملازمین کو ایک ماہ قبل تحریری درخواست دینا لازمی ہوگا۔ اس حوالے سے تمام وائس چانسلرز، پرنسپلز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو باضابطہ مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ حکمنامے میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف وہی درخواستیں منظور کی جائیں گی جو بیرون ملک روانگی سے کم از کم ایک ماہ پہلے جمع کرائی جائیں گی۔ محکمہ نے تمام افسران و ملازمین کو نئے قواعد پر سختی سے عملدر آمد کی ہدایت کی ہے