لاہور (کرائم رپورٹر) واسا نے خیابان فردوسی جوہرٹائون سڑک کی تعمیر کے لئے 30 کروڑ روپے ایل ڈی اے کو منتقل کر دئیے۔ سڑک کو تعمیر کرنے کے لئے90کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا۔واسا انتظامیہ کی طرف سے 3 اقساط میں فنڈز ایل ڈی اے کو منتقل کئے جائیں گے۔ سیوریج ڈالنے کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر بھی کر دی جائے گی۔ایل ڈی اے نے پہلا ٹینڈر لگا دیا،38 کروڑ 29 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا، سڑک کی تعمیر کا آغاز 15 جون سے قبل شروع کر دیا جائے گا جو9ماہ میں مکمل ہوگا۔