نظریہ پاکستان روڈ پر بھی 250 فٹ تک کا سیور انڈر گرا ئونڈ ڈالا جائے گا
لاہور ( کرائم رپورٹر ) خیابان فردوسی جوہر ٹا ئون پر واقع بوسیدہ سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا۔وائس چیئرمین واسا شہباز احمد نے خیابان فردوسی ٹرنک سیور کے کام کا معائنہ کیا۔ ایکسین مظفر عباس نے وائس چیئرمین کو کام کے متعلق بریفنگ دی کہ خیابان فردوسی پر 72 انچ سائز کے پائپ لائن ڈالنے کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔خیابان فردوسی ٹرنک سیور شوق چوک سے شوکت خانم 4.15 کلومیٹر پر محیط ہوگا۔پراجیکٹ کا تخمینہ لاگت 1900 ملین اور تکمیل کا دورانیہ 10 ماہ ہوگا۔نظریہ پاکستان روڈ پر 250 فٹ تک کا سیور انڈر گرا ئونڈ ڈالا جائے گا۔انڈر گرا ئونڈ سیور کیلئے کیسنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ۔وی سی واسا کا کہنا تھا مین خیابان فردوسی، شوق چوک سے شوکت خانم تک ٹرنک سیور کی تبدیلی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے،جدید تکنیکی اصولوں کے مطابق کام مکمل کیا جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام کو دیرپا اور م ئوثر بنایا جا سکے۔