احتجاج والی کہانی ختم ہو چکی ہے اب پروگریسو پاکستان کی بات ہوگی:نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستوں پر عدالتی فیصلے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانونی طور پر پی ٹی آئی کا کیس کمزور تھا،یہ فیصلہ سرپرائز نہیں تھا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج والی کہانی ختم ہو چکی ہے اب پروگریسو پاکستان کی بات ہوگی،اب پاکستان میں پروگریسو سیاست ہوگی۔