8سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ )شہر کے نواحی گاؤں تھہ تاسنگھ والا میں اوبا ش نے 8سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرڈالی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، محمد افضل نے درخواست درج کروائی کہ میرا 8سالہ بیٹا(ع،ر) گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم علی شان  نے  چیز دلانے کے بہانے قریبی فصل مکئی میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا،پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کارروائی ہے۔