گوجرانوالہ: 8سالہ مغوی بچے کی مدفون لاش برآمد

گوجرانوالہ(آئی این پی ) گوجرانوالہ میں نامعلوم افراد نے بچے کو اغواء اور قتل کرکے اس کی لاش گھر کے قریب پلاٹ میں دفنا دی ۔پولیس نے مغوی بچے کی مدفون لاش برآمد کرلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ تیگہ سے چار روز قبل اغواء ہونے والے 8 سالہ مغوی بچے کی مدفون لاش مل گئی۔پولیس کے مطابق 8 سالہ شایان عمر کی لاش گھر کے قریب ایک پلاٹ سے ملی، اغواء کاروں نے بچے کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش دفنا دی تھی۔مقتول شایان عمر 4 روز قبل گھر کے قریب سے کھیلتے ہوئے اغواء ہوا تھا۔