8سالہ بچے سے زیادتی ،3ملزم گرفتار

منچن آباد (خصوصی رپورٹ)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچے سے زیادتی کا مقدمہ دج کرکے3 ملزموں کوگرفتار کرلیا،فاروق احمد نے تھانہ منچن آباد میں درخواست گزاری کہ میرا 8 سالہ بیٹا عبدالوہاب نجی اکیڈمی میں قر آن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا ہے، ملزمان محمد عبداللہ، محمد بلال اور عمیر میرے بیٹے کو ورغلا کر لے گئے اور اس سے زیادتی کی،پولیس نے مقدمہ میں ملوث تینوں افراد کو گرفتار کر لیا۔