اسلام آباد(آن لائن)بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے پاکستانی قونصلر خانے اور سفارتی مشنز متحرک ہیں جب کہ بیرونی ملک جیلوں میں قید ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی ہوئی ہے۔ایک دستاویز کے مطابق مسقط سے 5 ہزار 4 سو 35، ملائیشیا سے چھ ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی،طرابلس سے 935، نیو یارک سے 110، سعودی عرب سے 1ہزاد 5 سو 63 پاکستانی قیدیوں کی رہائی دلائی گئی، سری لنکا سے 56، قزاقستان سے 245، روم سے 20 پاکستانیوں کو رہا کروایا گیا۔دستاویز میں کہا گیا کہ بغداد سے 3 ہزار 570، گریس سے 530، فلپائن سے 20 پاکستانیوں کو رہائی ملی، برطانیہ، چائنہ سے چھ چھ جبکہ بنکاک سے 16 پاکستانیوں کو رہائی ملی۔گزشتہ پانچ سال کے دوران سعودی عرب سے 8 ہزار 559،مالدیپ سے 48، ایران سے 46 پاکستانیوں کو رہا کرایا گیا، قطر سے 253قیدیوں کی رہائی کیلئے 63لاکھ سعودی ریال ادا کیے گئے۔