ٹریفک حادثے میں بزرگ ہلاک نشئی کی لاش برآمد

 شاہدرہ میں نامعلوم شخص کی لاش برآمد،دیوارپھلانگتے 65سالہ بزرگ موٹرسائیکل کی زد میں آگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ اور شیرا کوٹ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق شاہدرہ میں 25 نمبر سٹاپ کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی 35 سالہ شخص کی شناخت نہ ہو سکی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، شیرا کوٹ رنگ روڈ ٹریفک حادثے میں 65 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا 65 سالہ شخص رنگ روڈ کی دیوار پھلانگتے ہوئے موٹر سائیکل کی زد میں آ کر جاں بحق ہوامتوفی کی شناخت 65 سالہ محمد انور ولد نذر کے نام سے ہوئی منچن آباد بہاول نگر کا رہائشی تھا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی