تین بچوں کاباپ 32سالہ ذوہیب آئس کانشہ کرتا تھا،گڑھی شاہو چوک کے قریب فٹ پاتھ سے مردہ حالت میں ملنے والابھکاری معلوم ہوتا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ترجمان ایدھی ایمبولینس کے مطابق گجرپورہ چائنا سکیم میں نشے کے عادی شخص نے خودکشی کر لی،32 سالہ ذوہیب علی نے آرے میں گردن دی اورموقع پر دم توڑ گیا۔متوفی آئس کا نشہ کرتا تھااور 3 بچوں کا باپ تھا۔قلعہ گجر سنگھ گڑھی شاہو چوک کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا متوفی کی عمر 50 سال کے قریب ہے۔ متوفی بظاہر بھکاری معلوم ہوتاہے ۔پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔