قریبی عزیز سجاول نے نبیلہ بی بی،اسکی بیٹی کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا پولیس کارروائی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور کے علاقے میں قریبی عزیز نے فائرنگ کرکے ماں بیٹی کو قتل کر دیا ذرائع کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں قریبی عزیز سجاول نے فائرنگ کرکے نبیلہ بی بی اور اسکی بیٹی کو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کارروائی شروع کردی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ مقتولین کے قریبی عزیز سجاول نے کی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا