لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو عالمی سیاحت کے فروغ کیلئے مراسلہ جاری
لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہاٹ ایئر بیلون ایڈوینچر لانے کی تیاری ،حکومت نے فزیبلٹی رپورٹ تیارکرنیکی اجازت دیدی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو عالمی سیاحت کے فروغ کیلئے مراسلہ جاری ، فزیبلٹی تیاری کیلئے عالمی معیار کے کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائینگی۔صوبے کے دس سیاحتی مقامات کی اپ گریڈیشن،ایئر بیلون کی فزیبلٹی تیار کی جائیگی۔ مری ، پتریاٹہ، کلر کہار، کٹاس راج اور صحرائے چولستان میں ٹورازم ڈویلپمنٹ اور ہاٹ ایئر بیلون سروس کے آغاز پر کام ہوگا۔کنسلٹنٹ منصوبے پر آنے والی تخمینہ لاگت، فزیبلٹی ، لوکیشن، ونڈ کنڈیشنزاور سیفٹی پر مفصل رپورٹ تیار کریگا۔منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ٹوپوگرافک سروے ، جیو ٹیکنیکل انویسٹی گیشن،ڈیزائن، سٹرکچر اور پلاننگ کمیشن ون کی تیاری کنسلٹنٹ کی ذمہ داری ہو گی۔ صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنر حکومت کو تفصیلی رپورٹ جمع کرائینگے۔