صوبے اپنی ذمہ داری پوری نہ کریں تو وفاق کو مداخلت کا اختیار ہے: مصطفی کمال

 ایم کیوایم میں کوئی تعصب نہیں کراچی میں لوگوں کو ہم نے ہی اکٹھا کیا ، پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا  ریونیو دینے والے شہر کیساتھ اچھا برتائو نہیں کیا 
کراچی(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صوبے اپنی ذمہ داری پوری نہ کریں تو وفاق کو مداخلت کا اختیار ہے، وزیراعظم نے آئینی ترمیم کی بات قبول کی ہے۔ایک انٹرویو میں  مصطفی کمال نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں اہم شہروں کو علاقائی سطح پر صوبوں کے حوالے نہیں کیا جاتا ہے، کراچی میں پیدرپے واقعات ہوتے ہیں ہم وزیراعظم سے بات کرینگے، پیپلزپارٹی سندھ میں 18 سال سے حکمرانی کررہی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم وزیراعظم سے آئینی ترمیم کی بات کررہے ہیں جو انھوں نے قبول کی ہے، وزیراعظم فلور پر کہہ چکے کہ ایم کیوایم کی آئینی ترمیم کیلئے میں پی پی کو راضی کروں گا، آج کے حالات نے ثابت کردیا ایم کیو ایم کا 18ویں ترمیم کو سپورٹ کرنا غلط فیصلہ تھا۔وفاقی وزیرصحت نے کہا کہ ایم کیوایم میں کوئی تعصب نہیں کراچی میں لوگوں کو ہم نے ہی اکٹھا کیا ہے، پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا کہ ریونیو جنریٹ کرنیوالے شہر کیساتھ اچھا برتائو نہیں کیا