پولیس نے رہنمائوں کو داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا، پی ٹی آئی رہنما واپس ہو گئے
راولپنڈی (آئی این پی )اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنمائوں کو ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔تمام پی ٹی آئی رہنما داہگل پولیس ناکے سے واپس روانہ ہوگئے، فیصل جاوید، احمد چٹھہ، فردوس شمیم، اسامہ حمزہ اڈیالہ پہنچے تھے، میاں غوث اور رانا عاطف بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔تحریک انصاف کے رہنمائوں کو پولیس نے داہگل ناکے سے آگے نہیں جانے دیا۔