اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دن کے باوجود ان کے رفقا کی ملاقات نہیں ہوسکی۔ پی ٹی آئی کے رہنما ، شفیع اللہ خان، مرتضیٰ حسین طور اور محمد فیصل خان داہگل ناکے پہنچے لیکن راولپنڈی پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور تمام رہنما داہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبیر خان نے بتایا کہ آزادی کے دن بھی قدغن لگائی گئی ہے، ہمیں اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادی کے دن جیل جانے سے روک دیا گیا، راستہ بند کردیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اصل آزادی اس دن ہوگی جب بانی پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔