راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ) اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا دن اور مقررہ وقت ختم ہوگیا، تاہم کسی بھی رہنما کی ان سے ملاقات نہ ہوسکی۔اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں فیاض احمد ڈوگر، علی عبداللہ نیازی، رضوان مجید بٹ، محمد عمران عباسی اور اظہر محمود ستی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کو پولیس نے ڈاہگل ناکے پر روک لیا۔ ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما واپس روانہ ہوگئے۔